عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی

Sep 24, 2024 | 17:44:PM
عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

 علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات ختم ہوتے ہی وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور  میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلے گئے،جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں ملکی،سیاسی،خیبر پختونخوااور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کیلئے نسلیں قربان، آئینی عدالت بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو کا اعلان