بلاول کی پھر سے زبان پھسل گئی

Sep 24, 2024 | 18:08:PM
بلاول کی پھر سے زبان پھسل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران زبان پھسلنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،’کانپیں ٹانگ جاتی ہیں ‘سے شروع ہونے والا سفر  رکنے کا  نام نہیں لے رہا ،لیکن اب وہ خود بھی اپنی باتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نےکہا، ’وہ کہتے ہیں نہ آپ انگلی دیتے ہیں وہ پورا۔۔۔۔‘ بلاول نے ہاتھ سے اشارہ کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے، لوگوں کو ہنستا دیکھ کر بلاول فوراً ہنستے ہوئے بولے ’نہیں انگریزی میں، میں کسی اور چیز کی بات کر رہاں ہوں، انگریزی میں ایک کہاوت ہے Give them an inch they take a mile، میرا مطلب وہ تھا‘،بلاول کو اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ہنسی آتی رہی اور بولے، ’توبہ جو میمز بنیں گی اب‘۔