پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ایک اور جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کےسنیئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنرآفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5اکتوبر بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ کا دن ہے،جلسے کی اجازت دی جائے،پانچ اکتوبر کومینار پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ تقریب اورجلسہ کی اجازت دی جائے،پانچ اکتوبر کو شام 5بجےسےلیکر رات10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب سنیئر نائب صدر اکمل خان باری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،ہمیں اپنے لیڈر کی سالگرہ تقریب منانے کی اجازت دی جائے،مینار پاکستان جلسے کے تمام شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے،مینار پاکستان میں مولانا فضل الرحمان،طاہر القادری بھی جلسہ کرچکےہیں،
پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔