مردان میں سلنڈر دھماکہ ،بچوں سمیت 20سےزائدافراد زخمی

Sep 24, 2024 | 21:08:PM
مردان میں سلنڈر دھماکہ ،بچوں سمیت 20سےزائدافراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (منصور حسین)مردان کے علاقے شنکر میں سلنڈر کی دوکان میں سلنڈر بلاسٹ ہوا ہے،سلینڈر پھٹنے سے 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔  
 مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے شنکر میں مسجد کے قریب دوکان میں سلینڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں مدرسے کے بچوں سمیت 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں،دوکان مسجد کے قریب تھی اور سلینڈر بلاسٹ کے وقت مدرسے کی چھٹی ہوگئی جس کے  وجہ سے حادثے میں زیادہ تر بچے جھلس گئے ہیں ، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ، زخمی زیادہ جھلس گئے ہیں تو مردان میڈیکل کمپلیکس کے طبی عملے نے زخمیوں کو برن سنٹر پشاور ریفر کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب دھماکہ