وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا

Sep 24, 2024 | 21:40:PM
وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی شو ہوسٹ وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ وینا ملک نے بڑے اشارے دے دیے ہیں ۔

25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی اور 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لینے والی وینا ملک کے اسد بشیر سے2بچے بھی ہیں،اسد بشیر سے خلع لینے کے 7 سال بعد وینا ملک کی زندگی میں نئی محبت نے انٹری دی ہے جس کا نام شہریار چوہدری بتایا جا رہا ہے۔

دراصل وینا ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس کا چہرہ تمام ہی ویڈیو میں چھپا ہوا ہے۔

ان تمام ویڈیوز سے ایک بات واضح ہے کہ یہ ویڈیوز ’ایم شہریار‘ نامی ہینڈل سے بنائی گئی ہیں جبکہ وینا ملک کے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر دبئی کی ہے اور اس میں بھی ’ایم شہریار‘ کے اکاؤنٹ سے ہی بنائی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں اگر وینا ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو اس کی فالوئنگ لسٹ میں ’شہریار چوہدری‘ نامی اکاؤنٹ دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی بھی پروفائل پک میں چہرہ واضح نہیں ہے،متعدد سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے شک ہے کہ ممکنہ طور پر وینا ملک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ وینا ملک ماضی میں ایشمیت پٹیل کے علاوہ پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں بندھ چکی ہیں لیکن ببرک سے بھی شادی تک معاملات نہیں پہنچ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی نظر میں پیارہوجانے پریقین نہیں رکھتی،زویاناصر