بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکنا پولیس کیلئے وبال جان بن گیا

Sep 24, 2024 | 22:29:PM
بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکنا پولیس کیلئے وبال جان بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ناکے پر بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکنا  پولیس افسران کیلئے وبال جان بن گیا ، ایس پی سیکیورٹی ، ڈی ایس پی اور  ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے  کے روز ناکہ بندی کے دوران پولیس نے بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکا ،پولیس ناکے پر روکنے کے بعد نوجوان نے اپنے والد کو آگاہ کیا ،انکوائری کے بعد ایس پی، ڈی ایس پی  اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ایس پی سیکیورٹی خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن راجہ فخر اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔