بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکنا پولیس کیلئے وبال جان بن گیا

Sep 24, 2024 | 22:29:PM

(عرفان ملک) ناکے پر بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکنا  پولیس افسران کیلئے وبال جان بن گیا ، ایس پی سیکیورٹی ، ڈی سی پی اور  ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے  کے روز ناکہ بندی کے دوران پولیس نے بااثر شخصیت کو روکا ،پولیس ناکے پر روکنے کے بعد نوجوان نے اپنے والد کو آگاہ کیا ،انکوائری کے بعد ایس پی ڈی ایس پی  اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ایس پی سیکیورٹی خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن راجہ فخر اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔

مزیدخبریں