چانسلرالیکشن،عمران خان کے خلاف نئی پٹیشن جمع، آکسفورڈ یونیورسٹی میں پمفلٹ بھی تقسیم

Sep 24, 2024 | 22:44:PM
چانسلرالیکشن،عمران خان کے خلاف نئی پٹیشن جمع، آکسفورڈ یونیورسٹی میں پمفلٹ بھی تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسد ملک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر کا انتخاب لڑنے سے روکنے کیلئے نئی پٹیشن جمع کرادی گئی۔ 

پٹیشن  مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوتھ کوآرڈینیٹر خرم بٹ نے وائس چانسلر کے دفتر میں نئی دستاویزات کے ساتھ جمع کرائی جس میں یونیورسٹی سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چانسلر کا انتخاب لڑنے کی اجازت ہی نہ دی جائے،پٹیشن میں دعویٰ  کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی اور چانسلر کے انتخاب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں،آکسفورڈ یونیورسٹی کے مختلف کالجز میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پمفلٹ بھی تقسیم کیے،آکسفورد یونیورسٹی کے کیبل کالج ، بیلیل کالج ،  لیڈی مارگریٹ ہال ، ٹرینیٹی کالج اور مارٹن کالج میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ 
 اس سلسلے میں خرم بٹ مختلف طلبا سے ملے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف پاکستان میں چلنے والے مقدمات اور دیگر ایشوز سے آگاہ کیا،خرم بٹ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن دوڑ سے باہر نکالنا ضروری ہے،خرم بٹ نے یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کے بارے میں مطلع کیا ہے،خرم بٹ کی درخواست پر نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کے حوالہ سے آگاہ کردیا ۔

خرم بٹ نے طلبا کو بتایا کہ عمران خان ایک متنازع شخصیت ہیں، جن پر مالی بد عنوانیوں کا الزمات ہیں،عمران خان نے مبینہ طور پر ملکی دولت کو لوٹا اور ان کے خلاف متعدد کیسز اس وقت زیر سماعت ہیں،ان جیسے شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخابات میں حصہ لینے سے پاکستان کی بدنامی ہے،بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی بیانات دئیے ،بانی پی ٹی آئی کو طالبان کا حمایت یافتہ لیڈر سمجھا جاتا ہے اور ان کے دور اقتدار میں طالبان کے اہم دہشتگردوں کو رہا کیا گیا۔

خرم بٹ نے طلبا کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی  کی طالبان سے محبت کا خمیازہ آج ساری قوم دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کی منفی سوچ اور رویہ کی وجہ سے9 مئی جیسا سانحہ پیش آیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہوا،بانی پی ٹی آئی کا مقصد صرف اقتدار ہے،پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے ان کا کوئی تعلق نہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کے  حمایتی آج بھی پاکستان توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جو افسوسناک عمل ہے،ہم بانی پی ٹی آئی کے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھرتی کا فرسودہ نظام تبدیل،فوج میں اب مہاسوں اور کھجلی والے افراد بھی بھرتی ہوں گے