(24 نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا ہےکہ کے الیکٹرک کی کراچی میں اجارہ داری ختم کروائیں اور سندھ پیپلز بجلی کمپنی بنائیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا کہ سندھ پیپلز بجلی کمپنی بنا کر مسابقت پیدا کریں ،بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سب شہر میں رہتے ہیں اور مسئلے بھگتتے ہیں، سندھ پیپلز بجلی کمپنی بنائیں، پرائیویٹ پارٹنرشپ کریں،کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کریں، فری مارکیٹ بنائیں ذرا مسابقت کا ماحول دیں۔
بلاول کا مزیدکہنا تھا کہ وہ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے، مسئلےکا حل بتادیا ہے،خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان الیکٹرک ڈیوٹی کی مد میں تنازع سامنے آیا تھا، جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے واٹر بورڈ کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا اور الیکٹرک ڈیوٹی کی مد میں جمع 30 ارب روپے دینے سے انکار کیا تھا ۔