لاک ڈاؤن میں شراب نہیں ملتی سینیٹائزر پیو۔۔۔ 7بھارتی ہلاک

Apr 25, 2021 | 09:12:AM

(24 نیوز) بھارت میں شراب نہ ملنے پر منشیات کے عادی افراد نے سینیٹائزر پی لیا جس کی وجہ سے 7افراد کی موت ہوگئی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر  بھارت کی ریاست مہارشٹرا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر کسی اور دکان کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں منشیات کے عادی کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ منشیات کی طلب پوری کرنے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ لاک ڈاؤن میں شراب نہ مل سکی تو طلب مٹانے کیلئے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے 7افراد کی موت ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن اور افسوسناک واقعہ ایوت محل کے وانی میں پیش آیا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان بند ہونے کی وجہ سے اپنی طلب پوری کرنے کیلئے کئی لوگوں نے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے ان سب کی موت ہوگئی ۔ سینیٹائزر پی کر مرنے والے پانچ افراد کے نام دتہ لانجیوار ، نوتن پٹھارٹکر ، گنیش ناندیکر ، سنتوش میہر اور سنیل ڈھینگلے بتائے گئے ہیں ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دتہ 47 سال نے رات 9 بجے کے قریب سینیٹائزر پی لیا اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں رات 11 بجے کے قریب اس کی موت ہوگئی ۔ اسی طرح نوتن پٹھارٹکر 33 سال نے بھی رات کے وقت سینیٹائزر پی لیا اور رات کو اس کی موت ہوگئی ۔ باقی دوسروں کی بھی اسی طرح سینیٹائزر پینے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید  پڑتال شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف

 

مزیدخبریں