(24نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نصیر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین لیکر طیارے پاکستان پہنچ گئے