بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کی تیسری لہر سے صورتحال بگڑنے لگی۔ بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں ہسپتال انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ملک میں سنگین صورتحال سے ملک میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔آکسیجن پروڈیوسر ز نے بھی خدشہ ظاہر کردیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،ایک ہفتے میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
کرونا کی انتہائ تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تا کہ SOP’s پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں لاہور بدترین متاثر ہے احتیاط کریں اور کوئ چارہ نہیں۔ #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 23, 2021
دوسری جانب اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ناقص آکسیجن پائپ بھی پھٹنے لگے ہیں۔کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ڈبل آکسیجن کی ضرورت لیکن نارمل والیم سے ایک پوائنٹ اوپر جانے سے پائپ پھٹ جاتے ہیں جس سے شہراقتدار کے بڑے ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ادھر کراچی کے ہسپتالوں میں بھی آکسیجن کا سٹاک کم رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بگڑتی صورتحال. لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن