سعودی طلبا کے نئے نصاب میں ہندو کتب رامائن اور مہابھارت شامل 

Apr 25, 2021 | 12:45:PM
 سعودی طلبا کے نئے نصاب میں ہندو کتب رامائن اور مہابھارت شامل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے طلبا اب نئے نصاب کے تحت ہندو مذہب کی دیوملائی قصوں پر مبنی کتب رامائن اور مہابھارت پڑھیں گے۔ سعودی نصاب میں رامائن اور مہابھارت کی شروعات کے علاوہ نئے وژن 2030 میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جب سے ولی عہد محمد بن سلمان کا حکمرانی کے امور میں عمل دخل بڑھا ہے ، تب سے سلطنت کی پالیسیوں میں عجیب و غریب تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں ۔سعودی عرب میں تعلیم کے شعبے کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کے نیو وژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر دیگر ممالک کی تاریخ، مختلف ثقافتوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے مختلف ثقافتوں کے مطالعے کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے۔انڈیا ٹوڈے ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق اس وژن کے تحت طلبا کو رامائن اور مہابھارت پڑھایا جائے گا۔ یہ مطالعہ  طلباء کے ثقافتی علم کو بڑھانے کیلئے ہوگا۔ اس میں ہندوستانی ثقافت کے اہم حصوں جیسے یوگا اور آیور وید پر توجہ دی جائے گی۔سعودی نصاب میں رامائن اور مہابھارت کی شروعات کے علاوہ نئے وژن 2030 میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے  مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر   پر ایک سعودی صارف  نوف المروی نے لکھا  ہےکہ "سعودی عرب کا نیا وژن -2030 اور نصاب ایک ایسا مستقبل بنانے میں مدد فراہم کرے گا جو جامع ، سخاوت اور روادار ہو۔" ٹویٹر یوزر نے اپنے بیٹے کے نصاب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں ایک وسیع رینج تھا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ، "آج میرے بیٹے کے سکول کے سوشل سٹڈیز کا سکرین شاٹ جس میں ہندو مذہب، بودھ مذہب، رامائن ، کرما ، مہابھارت اور تاریخ شامل ہیں۔ مجسے اس کے مطالعے سے مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: عامرخان کی ’’بے شرم‘‘ بیٹی ایرا خان کی بولڈ تصاویر وائرل