تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا۔۔اہم شخصیت پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کےشریک چئیرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہریار خان شر نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سردار میر شہریار خان شر نے تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرلیں۔سردار میر شہریار خان شر نے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہونگے اورضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ سردار میر شہریار خان شر نے گزشتہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بگڑتی صورتحال. لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن