(24 نیوز)افریقی ملک گھانا کی ایک اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ساتویں یوم پیدائش پر اس کے ساتھ ایک عریاں تصویر شیئر کرنا کافی مہنگا پڑگیا ۔ عدالت نے اداکارہ کو 90 دنوں کی جیل کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی اداکارہ روسمنڈ براؤن کو سزا ملنے کے بعد یہ معاملہ کافی شہ سرخیوں میں آگیا ہے ۔ 31 سال کی روسمنڈ براؤن جو ایک سنگل مدر ہیں کا اپنے سات سال کے بیٹے کے ساتھ عریاں تصویر پر کافی تنازع ہوا تھا ۔ اس تصویر میں خاتون کے بیٹے نے صرف نیکر پہن رکھا تھا ۔ جب یہ معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے اس کو گھریلو تشد کا معاملہ بتایا اور کہا کہ اس تصویر سے بچے کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔جج کرسٹینا نے سوشل میڈیا پر عریاں تصویریں شیئر کرنے والے کلچر کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کی اور سوال کیا کہ کیا اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالنے سے پہلے خاتون نے اپنے بچے سے پوچھا تھا ؟ کیا خاتون نے اپنے بیٹے کی پرائیویسی کا احترام کیا ؟ یقینی طور پر اس معاملہ میں ایسا نہیں کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی جج کرسٹینا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم بڑھنے کے ساتھ ہی فحش مواد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ایک ہائئپر سیکشوئل سوسائٹی میں اس طرح کی حرکتوں سے ماں اور بیٹے کے رشتے کے حوالے سے ایک غلط تاثر ابھرتا ہے۔حالانکہ جج نے سماعت کے دوران اس بات پر بھی غور کیا کہ خاتون ایک سنگل مدر ہیں اور اپنے کئے پر اس کو پشیمانی بھی ہے ۔ لیکن پھر بھی جج نے کہا کہ سماج کو پیغام دینے کیلئے یہ سزا انتہائی ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عامرخان کی ’’بے شرم‘‘ بیٹی ایرا خان کی بولڈ تصاویر وائرل