ایک اورجنوبی افریقہ کے کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا  

Apr 25, 2021 | 13:27:PM

(24نیوز)جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر نے اسلام قبول کر لیا،جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن نے اپنی شریک حیات کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنا نیا نام تجویز کرتے ہوئے عماد رکھا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے میڈیم فاسٹ باﺅلر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں