ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لیں گے:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔
شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے سوا تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اس لئے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر کام ہو سکے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے اختیاطی تدابیر اختیار کریں ایسا نہ ہو کہ بھارت جیسے حالات یہاں پیدا ہوجائیں اور ہر جگہ فوج کو تعینات کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت۔۔۔