(24نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20، پاکستان کا زمبابوے کو 164 رنز کا ہدف