عراق : ہسپتال میں آتشزدگی ۔۔ 82 مریض  چل بسے  

Apr 25, 2021 | 16:00:PM

 (24نیوز)عراق کے ایک ہسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر  جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی  میڈیاکے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے، ہسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہوا۔

انسانی حقوق کمیشن نے آتشزدگی کے واقعے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوبا۔ ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں لگا دیں
 

مزیدخبریں