اکشے کمار کورونا کے خلاف اقدامات میں نئی مثال بن گئے۔۔ہر طرف سے وا ہ وا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اکشے کمار بھارت میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کیلئے نئی مثا ل بن گئے ہیں۔ایک کروڑ روپے کی مالی امداد پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاونڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں اکشے کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گوتھم گھمبیر فاونڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔
اکشے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکار کے ایک مداح نے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اکشے کو انڈیا کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔
Every help in this gloom comes as a ray of hope. Thanks a lot @akshaykumar for committing Rs 1 crore to #GGF for food, meds and oxygen for the needy! God bless ???????? #InThisTogether @ggf_india
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 24, 2021
یہ بھی پڑھیں:عراق : ہسپتال میں آتشزدگی ۔۔ 82 مریض چل بسے