مردا ن میں کل سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن لگانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے مردا ن میں کل سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن لگانے کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ضلع میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر مکمل لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کیاگیا، کمشنر مردان نے کہاکہ 26 اپریل سے ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔مکمل لاک ڈاﺅن کے دوران ضلع میں میڈیکل سٹورز ،پٹرول پمپس اورکریانہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہاکہ کورونا وبا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے عوام احتیاط کریں،عوام کے بہتر مفاد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن ہوگا: یاسمین راشد