رضوان کی شا ندا ر بیٹنگ ۔۔پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریزجیت لی

Apr 25, 2021 | 17:42:PM

 (24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم نے تیسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 24رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 60گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91سکور بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد رضوان اور شرجیل خان میدان میں اترے، زمبابوین باولرز شروع سے ہی سکور روکنے کی کوشش میں نظر آئے تاہم چوتھے اوور کے اختتام تک دونوں بلے بازوں نے 4 باونڈری شاٹس کی مدد سے 28 سکور بنا لئے۔

اوپننگ پارٹنر شپ زیادہ دیر نہ چل سکی اور شرجیل خان جانگوے کی بال پر مزربانی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم آئے اور چھا گئے، انہوں نے 46 گیندوں پر 52 رنز بنائے، اس طرح ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے 54 میچوں میں 2 ہزار رنز مکمل کئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے 56 میچز میں 2 ہزار رنز بنائے تھے۔کپتان اپنا اعزاز پانے کے بعد آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔ فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کنگنا کے بعد ایک اور اداکارہ کورونا کیخلاف اظہار یکجہتی پر پا کستانیوں کی شکرگزار

مزیدخبریں