(24نیوز )جرمنی میں مردوں کے خلاف تشددکی شکایت درج کرانے کے لیے ایک سال قبل قائم کی گئی ہیلپ لائن کو اب تک ایک سال میں اٹھارہ سو کالیں موصول ہوچکی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکام نے مردوں کے خلاف تشدد کی ہیلپ لائن کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک سوشل میڈیا مہم کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ یہ اس یورپی ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی سپورٹ سروس ہو گی۔ باڈن ورٹمبرگ کے سماجی اور انضمام کے امور کے وزیر مانے لوچا کے بقول تشدد کسی بھی قسم کا ہو، اسے منظر عام پر لایا جانا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ مردوں کے خلاف تشدد کا موضوع اب بھی شجر ممنوعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی اکثر وجہ احساس شرمندگی اور بدنامی کا خوف بنتی ہے۔ یہ موضوع جتنی سنجیدگی سے زیر غور ہونا چاہئے، نہیں ہوتا۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ سروس معاشرتی مدد کے نظام میں پائے جانے والے خلیج کو کم کرنے کا باعث ہے ۔ایک پریس کانفرنس میں ہیلپ لائن کے منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ اپنی سروسز کی توسیع کر رہے ہیں اور اس کے لیے مزید اہلکار رکھے جائیں گے اور سروس کے اوقات بڑھا دیئے جائیں گے۔ اب صارفین صبح آٹھ بجے سے کال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/25-Apr-2021/24163
تشدد پر مرد بھی خاموش نہ بیٹھیں۔۔شکایت درج کرائیں
Apr 25, 2021 | 17:58:PM