انڈونیشیا کی لاپتا ہونیوالی آبدوز سمندر کی تہہ سے مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈونیشیا کی لاپتا ہونے والی آبدوز 5 روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی۔
انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز 3 ٹکڑوں میں منقسم ہے۔ انڈونیشین حکام نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
انڈونیشین آبدوز بدھ کو فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناوبا۔ ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں لگا دیں