ملکہ کی توہین پر معروف اداکار گرفتار

Apr 25, 2021 | 18:05:PM
 ملکہ کی توہین پر معروف اداکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ملائیشیا کی ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو پو لیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے ایک پوسٹ کی جس میں ایک اداکار نے نامناسب کمنٹ کیا۔ صارفین نے بھی اداکار کے کمنٹ پر غصے کا اظہار کیا۔پولیس نے ملک کے دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
 اداکار نے میوزک پورٹل سپوٹی فائی  گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی تھی اور جن گیتوں میں حسد کے الفاظ شامل تھے ان کے ساتھ ملکہ کی تصویر لگائی تھی۔
اداکار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فالوورز کو جواب دیا کہ کیا وہ (ملکہ) ‘حاسد‘ ہیں۔ اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر کمنٹ موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کی شا ندا ر بیٹنگ ۔۔پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریزجیت لی