کوورنا سے نمٹنے کا مشن : فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت داخلہ نے پاک فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا حکم جاری کیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مدد کرے گی ،وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس میں پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا، پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز کی خدمات لینے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے۔
پنجاب ،خیبرپختونخوا،بلوچستان میں پا ک فوج کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور اسلام آباد میں پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی، گلگت بلتستان میں پاکستان رینجرز کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان سکاوٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات بھی لی جاسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا این اے 249 کا انتخابی جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان