قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن قوموں کو تب تباہ کرتی ہے جب اوپر کا طبقہ بدعنوان ہوتا ہے، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت منی لانڈرنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔
عمران خان نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ایک جماعت بنائیں گے، جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت کرپشن عروج پر تھی، جو ہار نہیں مانتا آخری گیند تک لڑتا ہے وہ ہار نہیں سکتا۔
ان کاکہناتھا کہ انسان کامیاب تب ہوتا ہے جب وہ کشتیاں جلا کر نکلے ،میرے سامنے نبی ﷺکی زندگی تھی،اللہ کے حبیب نے 13 سال مشکل وقت گزارا،جدوجہد سے کبھی نہیں گھبرانا چاہئے 10 سال میں نبی ﷺنے تاریخ بدلی ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اب نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز لے کر آرہے ہیں، کبھی بھی کسی کو ایسی حکومت نہیں ملی، 10 سالوں میں چار گنا پاکستان کے قرضے بڑھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، سٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں بنانے پر مجھے فخر ہے، پناہ گاہوں میں غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں اور رہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سیاسی مافیا کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سارے مافیا حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے اشارے تشویشناک ۔۔صدر مملکت کی احتیاط کی اپیل