راکھی ساونت کا ماں کی قسم کھا کر اہم انکشاف

Apr 25, 2021 | 19:34:PM

(24 نیوز)بگ باس فیم راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی قسم کھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے رتیش سے شادی کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے میری ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے اور میں ان کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی شدہ ہوں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی ازدواجی زندگی کے کونسے مقام پر موجود ہوں کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے رتیش سے ملاقات نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’رتیش اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور لاک ڈاون کی وجہ سے ہم دونوں میں کوئی بھی فی الحال ہوائی سفر نہیں کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی شر م ۔۔کوئی حیا ہوتی ہے ۔۔نواز الدین بالی وڈ اداکاروں کے ملک چھوڑنے پر برہم

مزیدخبریں