مسکراہٹیں بکھیرنے والی بشریٰ انصاری بہن کیلئے پریشان

Apr 25, 2021 | 19:55:PM

(24 نیوز)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا میں مبتلا اپنی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی صحتیابی کو لے کر پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن سنبل شاہد کے ہمراہ تصویر شیئرکی گئی اور ساتھ ہی ایک پیغا م بھی درج ہے جس میں لکھا کہ ’میری پیاری بہن جلدی سے اٹھ جائو، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔‘
بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ ’خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجائو‘
 اس سے قبل بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ اداکارہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا ماں کی قسم کھا کر اہم انکشاف

مزیدخبریں