ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ۔۔ ماسک نہ پہننے پر سزاﺅں کا اعلان

Apr 25, 2021 | 20:01:PM

 (24نیوز)این سی او سی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے فیصلوں کے اطلاق کا آغاز ہوگیا ،فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
 تمام ڈپٹی کمشنرز ماسک نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرسکیں گے۔ تجویز دی گئی کہ جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کئے جائینگے ،دکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دکاندار کو 2000 جرمانہ کیا جائیگا ،دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ،بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ۔ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر بھی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن ہوگا: یاسمین راشد

مزیدخبریں