(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے ، مولانا فضل الرحمان نے سٹیئرنگ کمیٹی کے بعد سربراہی اجلاس بھی طلب کرلیا ۔
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 29 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے سربراہان کو مدعو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جائے گی ، اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی واضح کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر