(24 نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیئے،نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔
جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ یونیورسٹی نے ملک بھر میں قائم اپنے علاقائی دفاتر کے منتظمین سے سکولوں کی بندش کے بعد امتحانات کےلئے رائے طلب کی تھی،امتحانات کو ملتوی ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز کے تحت کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس (ODL) پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کردیئے۔امتحانات کی نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ملتوی امتحانات عید کی چھٹیوں کے بعد منعقد ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ۔۔ ماسک نہ پہننے پر سزاﺅں کا اعلان