مشکل گھڑی میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال میں پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی وجہ سے بدترین حالات سے دوچار بھارت کے لیے جہاں وزیراعظم عمران خان دعاگو ہیں تو وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔اس ضمن میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر بھارتی عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
Prayers for India. We are with you in these difficult times. #PakistanstandswithIndia
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 24, 2021
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پڑوسی ملک بھارت کے لیے دعا کریں۔کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ PakistanstandswithIndia کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سے شادی سے منع کس نے کیا؟کرینہ کا حیرت انگیز انکشاف