عوام اپنے گھروں میں آکسیجن سلنڈر خرید کر نہ رکھیں، وزیر صحت پنجاب 

Apr 25, 2021 | 21:09:PM

(24 نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ عوام سے کہناچاہتی ہوں ہمارے پاس آکسیجن بیڈز بہت زیادہ ہیں ، عوام اپنے گھروں میں آکسیجن سلنڈر خرید کرنہ رکھیں ، اگرمریض کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو اسے ہسپتال لے کرآئیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ایمرجنسی کے حالات میں فوج کا حکومت کیساتھ کھڑا ہونا ضروری ہوتا ہے ، انسانی جانوں کے ضیاع کے خطرے کو ہی ایمرجنسی کہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ موجودہ حالات میں فوج کا میدان میں آنا خوش آئند ہے،صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حکومت کاکام ایس او پیز پر عمل کرانااور لوگوں کی ویکسی نیشن کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی آڑ میں انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔۔لندن اور جرمنی میں لاک ڈاﺅن کیخلاف احتجاج

مزیدخبریں