صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکا چیلنج درپیش ہے،تیمور سلیم جھگڑا

Apr 25, 2021 | 21:15:PM

(24 نیوز)وزیر صحت کے پی تیمور سلیم جھگڑاکاکہناہے کہ ہمیں صوبے میں ایس او پیزپرعمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، لوگ رویہ تبدیل کرنے پر تیار نہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بعد لوگوں میں کچھ احساس ہورہاہے، ان کاکہناتھا کہ کورونا کے حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخواکی صورتحال ملتی جلتی ہے،زیادہ آبادی والے اضلاع ہیں وہاں مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی ہے،صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمارا ہیلتھ سسٹم پچھلے سال کی نسبت بہت بہتر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عوام اپنے گھروں میں آکسیجن سلنڈر خرید کر نہ رکھیں، وزیر صحت پنجاب

مزیدخبریں