(24 نیوز)بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کاکہناہے کہ پہلی لہر کے دوران کورونا سے پہلے کورونا کاخوف پاکستان پہنچ گیا تھا ،پہلی لہر کے دوران لوگوں نے احتیاط برتنا شروع کردی تھی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کاکہناہے کہ ہمیں وسائل کی کمی کا سامنا ہے اس کے باوجود مینج کررہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان میں 57 ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی جاچکی ہے،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ اللہ کاشکر ہے بلوچستان میں اس وقت کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے ، اگرعوام نے غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیا تو صورتحال تشویشناک ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکا چیلنج درپیش ہے،تیمور سلیم جھگڑا