عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ خیبر پختونخوا کی اہم سیاسی شخصیت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ میں نے دیاتھا۔
تحریک انصاف کے یومِ تاسیس پر شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995میں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں۔
شاہ فرمان نے کہا کہ شروع دن سے یہی موقف تھا عمران خان بکنے والا ہے اور نہ بھاگنے والا، پی ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی،عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، 8سال کے دوران ایک باربھی سرکاری وغیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا میری تنخواہ مجھے بیرون ملک دورے کی اجازت نہیں دیتی۔گورنر کے پی شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہے جس کی بنیادپی ٹی آئی نے رکھی ہے۔
تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہا، مارچ 1995 میں وزیراعظم عمران خان کو سیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا.
— Shah Farman (@ShahFarman_PTI) April 25, 2021
تحریک انصاف نے سیاسی کلچر کو خود اپنے عمل سے تبدیل کیا اور مافیا کیخلاف سختی سے کھڑے ہیں.#PTI25Years_AgainstMafia
Full # https://t.co/i8EpLmAejh pic.twitter.com/0nlHWOXl9L
یہ بھی پڑھیں: عمران چاہتے تو مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن سکتے تھے۔فواد چودھری