آکسیجن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔ سلنڈر کی قیمت آسمان پر چڑھادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پاکستا ن میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ جبکہ ایسے میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے مریضوں کیلئے پاکستان میں آکسیجن کم پڑنے لگی، صورتحال بھارت کی طرح بگڑ سکتی ہے، آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
دوسری جانب میڈیسن مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں 5 لیٹرآکسیجن سلنڈرکی قیمت میں 2 سے 4 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے تاہم آکسیجن کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
یا د رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے اور دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود تو مگر بند پڑا ہے۔ حکام کے مطابق پاک اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ 15 ہزار 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ پیداوار دے سکتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسٹیل ملز کا مین پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ آکسیجن گیس سلنڈرز کی کمی ہونے پر سلنڈرز مینو فیکچرنگ بھی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سے شادی سے منع کس نے کیا؟کرینہ کا حیرت انگیز انکشاف