(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کے بیان سے آخرکار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی ،اب سمجھ آئی پی ڈی ایم کو توڑاگیاتاکہ عمران پانچ سال پورے کرے۔
چودھری منظور کاکہناتھا کہ لوگ سوال کرتے تھے پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی ،پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی عمران کے پانچ سال پورے کرانے تھے ،پی پی رہنما نے کہاکہ عمران خان کے پانچ سال پورے کرانے تھے تو لانگ مارچ کا ڈرامہ کیوں ؟اگرپانچ سال پورے ہی کرانے تھے تواستعفوں کا تماشہ کیوں لگایا۔
چودھری منظور نے کہاکہ لوگ بے روزگاری کی ہاتھوں خودکشیاں کررہے ہیں ،ن لیگ عمران خان کے 5سال پورے کرا رہی ہے،عوام پس رہے ہیں مریم بی بی عمران کے پانچ سال پورے کرا رہی ہیں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ لوگ کورونا کی ناقص پالیسی سے مر رہے ہیں ،ن لیگ عمران خان حکومت کے پانچ سال پورے کرا رہی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ہم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے قریب پہنچ گئے تھے ،اب سمجھ آئی پی ڈی ایم کو توڑاگیاتاکہ عمران پانچ سال پورے کرے، پی پی رہنما نے کہاکہ ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس کودی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کو ہٹانا 2منٹ کا کام ۔۔ چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے۔۔مریم نواز