لا ک ڈاﺅن میں شراب کی طلب مٹانے کیلئے سینیٹائزر پینے والے 7افراد موت کا شکار بن گئے

Apr 25, 2021 | 22:47:PM

(24 نیوز)کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پو رے ممبئی میں لاک ڈاون نافذ ہے۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر کسی اور دکان کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں منشیات کے عادی افراد کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ منشیات کی طلب پوری کرنے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال شروع کردیا ہے۔ لاک ڈاون میں شراب نہ مل سکی تو طلب مٹانے کیلئے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے سات افراد کی موت ہوگئی ہے۔

یہ حیران کن اور افسوسناک واقعہ ایوت محل کے وانی میں پیش آیا۔ لاک ڈاون کے دوران شراب کی دکان بند ہونے کی وجہ سے اپنی طلب پوری کرنے کیلئے کئی لوگوں نے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے ان سب کی موت ہوگئی۔ سینیٹائزر پی کر مرنے والے پانچ افراد کے نام دتہ لانجیوار ، نوتن پٹھارٹکر ، گنیش ناندیکر ، سنتوش میہر اور سنیل ڈھینگلے بتائے جا رہے ہیں،پو لیس نے ابتدائی تحقیقات شرو ع کر دی ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دتہ جس کی عمر 47 سال اس نے رات 9 بجے کے قریب سینیٹائزر پی لیا اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں رات 11 بجے کے قریب اس کی موت ہوگئی۔ اسی طرح نوتن پٹھارٹکر 33 سال نے بھی رات کے وقت ایک سینیٹائزر پی لیا اور دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ باقی دوسروں کی بھی اسی طرح سینیٹائزر پینے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ آگیا

مزیدخبریں