(24نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل کرلیا ہے۔
پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازبھی بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔پی آئی اے کی بیجنگ سے اسلام آباد پہنچنے والی تیسری خصوصی پرواز کے ذریعے 3 لاکھ زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں ملک میں لائی گئی ہیں۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے گزشتہ روز تین خصوصی پروازوں کو ویکسین لانے کیلئے چین بھیجا تھا۔پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں قومی ایئر لائن قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آکسیجن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔ سلنڈر کی قیمت آسمان پر چڑھادی