این اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب قریب آن پہنچا جبکہ علاقے میں عوام کے پسندیدہ لیڈر کیلئے کئے گئے تین سرویز کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔
29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں۔ علاقے میں تین سروے ہوئے جس میں سے دو سرویز میں لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان جبکہ تیسرے سروے میں نواز شریف کو سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت قرار دیا۔
اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ہوا جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 1200 سے 1400 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔تینوں سرویز 10 اپریل سے 20اپریل 2021 کے درمیان کئے گئے۔
حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو فیورٹ قرار دیا۔
10 فیصد نے نواز شریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3 فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے۔16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 16 فیصد نے مصطفی کمال کو اپنا پسندیدہ کہا۔
5 فیصد نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹوزرداری، 4 فیصد نے مریم نواز شریف، 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمان، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، آصف علی زرداری، شہباز شریف، سعد حسین رضوی کو ایک ایک فیصد جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔
دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔
8 فیصد نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، 5 فیصد نے پرویز مشرف، 3 فیصد نے پی ایس پی کے مصطفی کمال، 3 فیصد نے فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1 فیصد نے شہباز شریف ، 1 فیصد نے آصف علی زرداری ، ایک فیصد نے سراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا۔سروے میں 22 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔