کورونا سے علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسرز دم تو ڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی اہلیہ، ریٹائرڈ پروفیسر اور 3 غیر تدریسی اسٹاف ممبرز جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ایک ہفتے میں یونیورسٹی کے ہلاک عملے کی تعداد 12 ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کی تازہ لہر نے علم کے روشن چراغ بھی گل کردیئے ہیں اور صرف ایک ہفتے کے دوران عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں 10 لیکچرار اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہف علی صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے 10 سابق یا ورکنگ فیکلٹی ممبران کورونا کے باعث تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لا ک ڈاﺅن میں شراب کی طلب مٹانے کیلئے سینیٹائزر پینے والے 7افراد موت کا شکار بن گئے