پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند۔قیمتوں میں اضافہ کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں۔
دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں بعض مقامات پر ڈیزل کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے پرانتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر جرمانے بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران حکومت کا ایک اور سکینڈل۔تحقیقات کا فیصلہ