(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باعث پاکستانی روپے پر بھی مثبت اثرات آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستانی روپے پر دباو¿ کم ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالرایک روپے 20 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 186 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 185 روپے 55 پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب دن کے آغاز میں ہی سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبر آئی جہاں 439 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی روپیہ 186.70 روپے پر بند ہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایف ایف مشن بھی پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار