حمزہ شہباز کی حلف برداری میں تاخیر ۔۔صدرمملکت بڑی مشکل میں پھنس گئے 

Apr 25, 2022 | 10:41:AM

(24نیوز)حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ حلف کی تقریب میں تاخیر کے باعث صدر مملکت عارف علوی کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے ۔حمزہ شہباز کی طرف سے درخواست آج دائر کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو وزیر اعلی کے حلف کیلئے دوسرے فرد کو نمائندہ مقرر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر قانونی ماہرین نے صدر مملکت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لئے ایک قانونی نقطہ ڈھونڈ لیا، حمزہ شہباز کی جانب سے صدر مملکت کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی، قانونی ماہرین کے مطابق صدرمملکت آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنی ختم کرکے بطور ملزم ایک مرتبہ عدالت پیش ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی۔پرویز الٰہی نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

قانونی ماہرین کے مطابق صدر عارف علوی استثنی ختم کرکے پی ٹی وی حملہ کیس میں بطور ملزم خصوصی عدالت سے بری ہوچکے ہیں، صدر مملکت اگر استثنیٰ ختم کرکے عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر ہوسکتی ہے ۔قانونی ماہرین کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے ہائیکورٹ میں صدر مملکت کو حلف کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد کی بھی درخواست دائرہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ۔۔ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

مزیدخبریں