شیخ رشید نے شہباز حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی جب کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/lLcjYyupqh
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2022
سابق وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینےآئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جوان جلد چاہتے ہیں تو چینی سے پرہیز کریں