(ویب ڈیسک) بے حس شوہر نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر بیوی پر تشدد کیا، بے ہوش ہونے پر کمرہ میں بند کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی ہے،ایک 48 سالہ خاتون 55 سالہ شوہر کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بے حِس شوہر کے تشدد سے خاتون بے ہوش ہوگئی، جس کے بعد اس آدمی نے اپنی بیوی کو کمرے میں بند کردیا،55 سالہ ملزم مارپا کو اس کے 24 سالہ بیٹے کی شکایت کے بعد تلگھٹا پورہ کے قریب ناگی گوڈانپالیہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری سے تین گھنٹے پہلے مارپا نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی گھاٹ اتارا۔
بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کی جس میں بتایا گیا کہ وہ شام 4 بجے باہر گیا تھا اور جب وہ شام ساڑھے چھ بجے واپس آیا تو اس نے اپنی ماں کو بے ہوش پایا، تاہم، مارپا نے دروازہ بند کر دیا اور دروازہ کھولنے کی پڑوسیوں یا اپنے بیٹے کی بات سننے سے انکار کر دیا۔
دروازہ نہ کھلنے پر گریش نے جا کر پولیس میں شکایت درج کروائی، جب پولس موقع پر پہنچی تو دروازہ کھولنے پر تشدد کا شکار خاتون کو مردہ حالت میں پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹ جائیگی: شیخ رشید