(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کے خلاف درخواست میں لاہورکی مقامی عدالت نے پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایس پی سول لائن عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ہمیں درخواست کی کاپی وصول نہیں ہوئی ہے جس کے بعد سیشن جج نے پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا،اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کوسپورٹ۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے