شہبازشریف نے بدترین لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیدیا

Apr 25, 2022 | 11:58:AM
شہبازشریف ، بیان
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت کوقرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازکووزیراعلیٰ بنانے کیلئے شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا